آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
ریاض(مسائل نیوز)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرآرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے، جس میں دو طرفہ تعلقات، فوجی اور دفاعی تعاون مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
سعودی خبر ایجنسی کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اپنے سرکاری دورے کے دورانسعودی ولی شہزادہ عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی کی ہے۔ سعودی ونٹر ریزارٹ العلا میں ہونے والی اس اہم ملاقات کے دوران شہزادہ محمد بن سلمان نے جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف بننے پر مبارکباد دی۔
ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، فوجی اور دفاعی تعاون مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر سعودی وزیردفاع خالد بن سلمان بن عبدالعزیز بھی موجود تھے۔
- Advertisement -
#PICTURES: Crown Prince Mohammed bin Salman receives the Chief of Army Staff of #Pakistan Lt. Gen. Asim Munir in #AlUla pic.twitter.com/lC0V7LCAYz
— Saudi Gazette (@Saudi_Gazette) January 9, 2023
واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دورے کے دوران عمرے کی سعادت بھی حاصل کی ہے۔ اس موقع پر ان کے لیے خانہ کعبہ کے دروازے بھی کھولے گئے تھے، جہاں انہوں نے نوافل ادا کیے۔ علاوہ ازیں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے مدینہ منورہ میں روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر بھی حاضری دی۔
[…] نیوز) سعودی ولی عہد نے پاکستان میں سرمایہ کاری اور ڈپازٹ 15 ارب ڈالر تک […]
[…] نیوز)آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ساتھ اگلے مورچوں کا […]