MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ہزاروں ارب کی بچت کا منصوبہ، پاکستان جنوری سے کیا برآمد کرنا شروع کردیگا؟

0 37

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)(پاکستان نے ہزاروں ارب کی بچت کا منصوبہ بنا لیا ہے، ماضی میں کیے گئے مہنگے معاہدوں کے باعث ملک نے بھاری نقصان اٹھایا، تاہم جنوری 2026 سے ملک کی نئی معاشی حکمتِ عملی قوم کو معاشی استحکام کی جانب لے جاسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک نے گزشتہ روز کہا کہ پاکستان یکم جنوری سے اضافی مائع قدرتی گیس (ایل این جی) بین الاقوامی منڈیوں میں بیچنا شروع کر دے گا۔ یہ بیان لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران دیا گیا، جس سے معاشی استحکام کی راہ ہموار ہوئی ہے۔

آج سے چند ماہ قبل یہ رپورٹ سامنے آئی تھی کہ پاکستانی حکام اضافی ایل این جی کارگوز کی فروخت کے طریقوں پر تحقیق کر رہے تھے، کیوں کہ گیس کی فراہمی میں زیادتی کے باعث مقامی پیدا کنندگان کو سالانہ لاکھوں روپے کا خسارہ جھیلنا پڑ رہا تھا، جس کے انسداد کی راہ ہموار کر لی گئی۔

- Advertisement -

اتوار کو وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ پاکستان قطر اور اطالوی توانائی کمپنی اینی سے گیس درآمد کر رہا تھا، لیکن، اس درآمد شدہ گیس کی فراہمی میں اضافے کی وجہ سے گزشتہ چند ماہ میں ملک میں توانائی کی پیداوار کے لیے اس ایندھن کے استعمال میں کمی آئی۔

پرویز ملک نے کہا کہ پاکستان کو یہ گیس گھریلو صارفین کو فراہم کرنی پڑی، جس کے نتیجے میں گیس کے شعبے میں گردشی قرضے میں اضافہ ہوا، اس سے 19-2018 سے اب تک پاکستان نے تقریباً 1000 ارب روپے کا نقصان اٹھا لیا ہے۔ پاکستان یکم جنوری سے یہ اضافی ایندھن عالمی منڈیوں میں فروخت کرے گا۔

وفاقی وزیر کے بیان کے مطابق اضافی ایندھن کو بین الاقوامی مارکیٹ میں روخت کرنے سے پاکستان کا بوجھ کم ہوگا اور وہی ایندھن مقامی صارفین کو فروخت کرنے سے ہونے والے نقصان کو محدود کیا جائے گا۔ اس اقدام سے پاکستان کے ریاستی ملکیتی ادارے مکمل صلاحیت کے ساتھ نہ صرف کام کریں گے بلکہ منافع بھی کمائیں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.