MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

تحریک انصاف نے پنجاب، خیبر پختونخوا کی اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تاریخ کا فیصلہ کر لیا

1 326

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کی اسمبلیاں 20 دسمبر تک تحلیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔اس حوالے سے ترجمان وزیر اعلیٰ و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ ہم نے 15سے 20دسمبر کے درمیان اسمبلیوں سے نکلنے کا فیصلہ کیا ہے، اسمبلیاں 20تاریخ تک تحلیل کردی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ خیال احمد کاسترو ایک ہفتے کے لئے وزیر بنے ہیں، پرویز الٰہی نے خیال کاستروکو وزارت نہیں بلکہ محکمہ دینے کی بات کی تھی، البتہ وزارت کا حلف نہ ہوتا تو زیادہ بہتر ہوتا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز)ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر خارجہ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.