کوئٹہ (ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے ڈی جی نیب بلوچستان فرمان اللہ خان نے یہاں ملاقات کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے دیگر امور کے علاوہ بدعنوانی کی روک تھام کے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیاوزیراعلیٰ نے بدعنوانی کے سد باب کے لئے نیب کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بدعنوانی پر قابو پائے بغیر انصاف اور خوشحالی پر مبنی معاشرے کے قیام کا مقصد حاصل نہیں ہو سکتاوزیراعلیٰ نے کہا کہ ترقیاتی وسائل کا صیح استعمال صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے ا نہوں نے واضع الفاظ میں کہا کہ کرپشن پر حکومت کی برداشت کی حد صفر ہے
- Advertisement -
ا ور ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز کے صیح استعمال کو ہر صورت یقینی بنائیں گے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی محکمہ انسداد بدعنوانی اور وزیراعلیٰ معائینہ ٹیم کو کرپشن کے خلاف مزید فعال کیا جائے گاملاقات میں کرپشن کے خلاف متعلقہ صوبائی محکموں اور نیب کے مابین مربوط روابط کے قیام پر اتفاق کیا گیا اس موقع پر ڈی جی نیب کی جانب سے وزیراعلیٰ کو نیب بلوچستان کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی
انہوں نے بتایا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی عالمی یوم انسداد بدعنوانی بھرپور عزم اور جوش و جزبہ کے ساتھ منایا جارہا ہے ڈ ی جی نیب نے وزیراعلیٰ کو عالمی یوم بدعنوانی کے سیمینار میں شرکت کی دعوت بھی دی۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ حکومت میڈیا کی آزادی پر مکمل یقین رکھتی ہے ، آزادی صحافت کو یقینی بنایا جائے گا اور صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے بھرپور اقدامات کئے جائیں گے ،