MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

تعلیمی اداروں سے بلوچ نوجوانوں کو لاپتہ کیا جانا ایک معمول بن چکا ہے ،نیشنل پارٹی

5 284

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (ویب ڈیسک)نیشنل پارٹی کے مرکزی اعلامیہ کے مطابق نیشنل پارٹی انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر 10 دسمبر کو بلوچستان سمیت تمام وحدتوں میں پروگرامز کا اہتمام کریگا جس میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف پریس کلبز کے سامنے مظاہرے۔ کانفرنسز شامل ہیں۔ مرکزی اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ ملک میں روز اول سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا ارتکاب کیا گیا ہے

- Advertisement -

جس میں اب شدید شدت آئی ہے اس وقت ملک میں لاپتہ افراد اور جبری گمشدگی کا مسئلہ سنگین ترین شکل اختیار کر چکا ہے بلوچستان میں اس میں مزید شدت لائی گءہے تعلیمی اداروں سے بلوچ نوجوانوں کو لاپتہ کیا جانا ایک معمول بن چکا ہے بلوچستان یونیورسٹی کے ٫بعد گوادر یونیورسٹی کے نوجوانوں کو تعلیمی ادارے کے اندر اور ہوسٹلوں سے لاپتہ کیا جاتا ہے اور ان پر انسانیت سوز تشدد کیا جاتا ہے

اس وقت بے شمار نوجوان لاپتہ ہیں ان کے خاندان ان کی جبری لاپتہ ہونے کے خلاف ہر روز پریس کلبوں اور دیگر اداروں کے سامنے سراپا احتجاج ہیں لیکن اس ملک کے سیکیورٹی کے ادارے آئین سے ماورا ہیں ان پر قانون اور آئین پاکستان کا اطلاق نہیں ہوتا ہے اور سی ٹی ڈی کے ذریعے جعلی مقابلوں میں نوجوانوں کو نشانہ بنانا بھی معمول بن گیا ہے۔ ایسی صورتحال میں انسانی حقوق کے عآلمی دن کی ایک خاص اہمیت بنتی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.