MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اساتذہ کے پچاس فیصد پروموشن کوٹہ پر مکمل عملدرآمد کیا جائےگا،نصیب اللہ مری

2 330

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوہلو( جی این ایم)صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری نے کہا کہ صوبے کے تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات کررہے ہیں سکولوں اور اساتذہ کے بنیادی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے کوشاں ہیں اساتذہ کے پچاس فیصد پروموشن کوٹہ پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا ،

خالی آسامیوں پر میرٹ کی بنیاد پر تعیناتیاں عمل میں لائی جائے گی ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری نے گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی اسکول میں نئی بلڈنگ کے افتتاح کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم نے سکول کے مختلف شعبوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور درس وتدریس کے عمل کا جائزہ لیا ،

- Advertisement -

وائس پرنسپل ضیاءالحق زرکون نے صوبائی وزیر تعلیم کو سکول میں جاری تعلیمی سرگرمیوں اور درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ،میڈیا سے گفتگو میں صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ صوبے میں تعلیمی شعبے میں ہنگامی اقدامات وقت کی ضرورت ہے ،جدید تدریسی نظام کے فروغ سے صوبے میں تعلیمی سرگرمیوں پر مثبت اثرات مرتب ہونگے

۔تعلیم کے شعبے کے پیش نظر حکومت نے اس شعبہ کی ترقی اور نوجوان نسل کو جدید علوم سے بہرہ مند کرنے کے لئے جامع اور ٹھوس اقدامات کئے ہیں علم ایک ایسا پھول ہے جو جتنا کھلتا ہے اتنی زیادہ خوشبو دیتا ہے جن قوموں کے پاس زیادہ علم ہوتا ہے ان پر قسمت کی دیوی بھی اتنی مہربان ہوتی ہے وزیراعلی عبدالقدوس بزنجو اس بات کا مکمل ادراک رکھتے ہیں

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.