MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ظلم وجبر لاقانونیت ،لاٹھی گولی کی سرکار مزید نہیں چلے گی،مولانا ہاشمی

0 278

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

،کوئٹہ (ویب ڈیسک)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبد الحق ہاشمی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کو ساحل وبارڈر پر آسانی وسہولت کیساتھ کاروبار ،سیکورٹی فورسزکے ذریعے عزت وتحفظ دیکر معاشی وآئینی حقوق دیے جائیں ۔حق دو تحریک کے مطالبات تسلیم نہیں کیے گیے تو صوبہ بھر سے تحریکیں اُٹھیگی ۔جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولاناہدایت الرحمان بلوچ کی قیادت میں حق دو تحریک کی جانب سے گوادر کی تاریخ کی سب سے بڑی احتجاجی ریلی 10دسمبر کو نکالی جائیگی

- Advertisement -

حکمران اب بھی گوادرمکران سمیت بلوچستان کے عوام کو جائز معاشی آئینی حقوق دینے کیلئے تیارنہیں ۔منتخب نمائندے وبلوچستان کی مقتدر پارٹیاں عوام سے مخلص ہوتی تو حق دوتحریکوں کی ضرورت نہیں ہوتی ۔انہوں نے کہاکہ ظلم وجبر لاقانونیت ،لاٹھی گولی کی سرکار مزید نہیں چلیگی حکمران قوم فعل میں تضادکے بجائے اخلاص کیساتھ عوامی مسائل حل ،عوام کو حقوق دیں بصورت دیگر عوام کا غم غصہ ٹھنڈانہیں ہوگا اوریہ غصہ حکمرانوں کیلئے ٹھیک نہیں ہوگا ۔

عوام نے بہت صبر کیا مختلف خوشنمانعروں سے عوام کو ورغلانے ودھوکہ دینے والوں نے عوام کو بار بار خوشنما باغ دکھائے ۔ سیکیورٹی کے نام پر معصوم عوام کی مزید تذلیل برداشت نہیں کی جائیگی ۔اپنے ہی علاقے میں اپنے ہی لوگوں کی جگہ جگہ جامہ تلاشی ان کی تذلیل کہاںکا انصاف ہے ۔ گوادر کے رہائشی تئیس دن سے دھرنا دیے بیٹھے ہیں ۔غافل ،گونگے، بہرے ،نااہل حکمرانوں کو کوئی پرواہ نہیں ۔بے مقصدکے مذاکرات کرکے عوام کا قیمتی وقت ضائع کیا گیا ہے ۔تئیس دن سے گوادر کے مظلوم وغریب عوام نے حقوق کے حصول اور دھرنے کی کامیابی کیلئے گھر بارچھوڑ اہ ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.