اداکاراوں کی نازیبا ویڈیوز اسکینڈل؛ اداکارہ خوشبو کی عبوری ضمانت منظور
لاہور(ویب ڈیسک) عدالت نے اسٹیج اداکاراوں کی نازیبا ویڈیوز بنانے کے کیس میں اداکارہ خوشبو کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔سیشن عدالت نے تھیٹر میں اسٹیج اداکاراوں کی کپڑے بدلتے ہوئے ویڈیوز بنانے کے اسکینڈل کے کیس کی سماعت میں اداکارہ خوشبو کی عبوری ضمانت 21 دسمبر تک منظور کرلی۔ایڈیشنل سیشن جج رائے یسین شاہین نے ملزمہ کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ ایف ا?ئی اے کی سائبر کرائم ونگ نے اسٹیج اداکاراوں کی کپڑے بدلتے ہوئے
- Advertisement -
ویڈیوز بنانے کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔اداکارہ خوشبو نے گرفتاری سے بچنے کے لیے عبوری ضمانت دائر کی تھی۔ درخواست میں اداکارہ کا موقف تھا کہ ان کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا ہے شامل تفتیش ہونا چاہتی ہوں اس لیے عبوری ضمانت منظور کی جائے۔ایف آئی اے نے تھیٹر مالک ملک طارق محمود کی درخواست پرمقدمہ درج کیا تھا۔ گزشتہ روز عدالت نے تھیٹر ڈائریکٹر اجمل، سمیع اللہ اور عمران اختر کی عبوری ضمانت 21 دسمبر تک منظور کی تھی۔