MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

جونیئر ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کی ذمہ داری قبول کرلی

1 261

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(ویب ڈیسک) جونیئر ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ دانش کلیم نے ورلڈکپ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی کی ذمہ داری قبول کرلی۔فیڈریشن کے صدر اور سیکرٹری نے تمام تر سہولیات فراہم کیں۔ نوجوان کھلاڑی باصلاحیت ہیں ان کو مواقع دئیے جائیں تو یہ اچھے نتائج دے سکتے ہیں۔ہیڈ کوچ کا موقف تھا کہ کووڈ کے باعث دوسال میں ہماری ٹیم کو کوئی انٹر نیشنل میچ کھیلنے کا موقع نہیں مل سکا۔

- Advertisement -

کھلاڑیوں نے تجربے کی کمی کے باوجود بہترین کھیل پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ فیڈریشن نے احمد عالم کو گول کیپنگ کوچ مقرر کرکے بہتر فیصلہ کیا ہے۔ انٹرنیشنل میچز جتنے زیادہ کھیلیں گے اتنا ہی کھیل بہتر ہوگا۔انہوں نے کہا بطورکوچ جونیئر ورلڈکپ آخری اسائنمنٹ تھی۔ نوجوان کھلاڑی باصلاحیت ہیں توقعات کے مطابق نتائج نہیں آسکے۔ عالمی رینکنگ میں درجہ بندی میں تنزلی کے باعث ہمیں مشکل گروپ ملا اسی گروپ سے ارجنٹائن ورلڈ چیمپیئن بنا ہے۔

 

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.