MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

صائم نے اپنی کارکردگی سے پاکستان کے بیٹنگ لائن اپ میں نئی روح پھونک دی ہے،

0 88

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے قومی کرکٹ ٹیم کو جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز میں شاندار کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد ون ڈے سیریز جیتنا پاکستانی کھلاڑیوں کی محنت، نظم و ضبط اور ٹیم ورک کا مظہر ہے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ قومی ٹیم نے میدان میں جس جذبے، اتحاد اور پیشہ ورانہ انداز کا مظاہرہ کیا اس نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ کھلاڑیوں نے یہ ثابت کیا ہے کہ جب عزم، اعتماد اور محنت ساتھ ہو تو کوئی بھی حریف ناقابلِ شکست نہیں رہتا انہوں نے نوجوان کھلاڑی صائم ایوب کی شاندار بیٹنگ کو سراہتے ہوئے کہا کہ صائم نے اپنی کارکردگی سے پاکستان کے بیٹنگ لائن اپ میں نئی روح پھونک دی ہے، اور ان کی فارم آنے والے میچوں کے لیے امید افزا ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم نے ثابت کیا ہے کہ ہمارے کھلاڑی صلاحیت، ہمت اور جذبے میں کسی سے کم نہیں۔ حکومتِ بلوچستان نوجوانوں کی اس کامیابی کو ملک کی مثبت شناخت اور کھیلوں کے فروغ کے لیے روشن مثال سمجھتی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اس فتح نے ملک بھر کے عوام کو خوشی، اتحاد اور فخر کا احساس دیا ہے۔ کھیلوں کے میدان میں کامیابیاں قومی یکجہتی اور مثبت سوچ کو فروغ دیتی ہیں، اور بلوچستان حکومت اس جذبے کو ہر سطح پر آگے بڑھائے گی

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.