MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

آئینی ترمیم وفاق اور صوبوں کے تعلقات کی مضبوطی کے لیے تیار کی گئی، وزیراعظم شہباز شریف

0 50

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ستائیسویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دے دی گئی،وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم وفاق اور صوبوں کے تعلقات کی مضبوطی اور ملک کے وسیع تر مفاد میں تیار کی گئی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے باکو سے ویڈیو لنک کے ذریعے وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کی۔اعلامیے کیمطابق اجلاس میں کابینہ نے27 آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دی اوراسکابھرپور خیرمقدم کیا۔ وزیراعظم نے اجلاس میں کابینہ ارکان اوراتحادی جماعتوں کاشکریہ ادا کیا۔اجلاس کے بعد وزیراعظم نے کہا کہ وفاق اور صوبوں کے تعلقات کی مضبوطی اور ملک کے وسیع مفاد میں آئینی ترمیم تیار کی گئی ہے،وزیراعظم نے وزارت قانون،اٹارنی جنرل اورٹیم کی کوششوں کوقابل تحسین قرار دیا،وزیراعظم نے اپنے قائد میاں نواز شریف اورصدر مملکت آصف علی زرداری کو ترمیم کے حوالے سے اعتماد میں لیا اور رضامندی پر شکرگزاری کا اظہار کیا۔انہوں نے تمام اتحادی جماعتوں کیسربراہان، بشمول بلاول بھٹو زرداری، خالد مقبول صدیقی، عبدالعلیم خان، خالدحسین مگسی اور چوہدری سالک حسین کا بھی شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے مزیدکہا کہ دیگر سیاسی رہنماں جیسے ایمل ولی اوراعجاز الحق کوبھی آئینی ترمیم پر اعتماد میں لیاگیا،اللہ کے فضل اورسیاسی و معاشی استحکام کے باعث ملک کی سمت درست ہوئی اورترقی و خوشحالی کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.