MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاکستان میں ایک ہفتے کے دوران افغان شہریوں کی گرفتاریوں میں 146 فیصد اضافہ ہوا ہے‘ اقوام متحدہ

0 111

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین(یو این ایچ سی آر) اور بین الاقوامی تنظیم برائے ہجرت (آئی او ایم) کی ایک مشترکہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں افغان شہریوں کی گرفتاریوں اور حراست میں محض ایک ہفتے کے دوران 146 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کی بنیادی وجہ سرحدی گزرگاہوں کا دوبارہ کھلنا بتائی جا رہی ہے۔عالمی اداروں کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یکم نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں کل 7 ہزار 764 افغان شہری گرفتار اور حراست میں لیے گئے، جو پچھلے ہفتے کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے۔26 اکتوبر سے یکم نومبر کے درمیان گرفتار ہونے والوں میں سے افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والے اور غیر رجسٹرڈ افغان 77 فیصد تھے، جب کہ پروف آف رجسٹریشن کارڈ رکھنے والے باقی 23 فیصد تھے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 86 فیصد گرفتاریاں بلوچستان میں پیش آئیں۔پورے ملک میں یکم جنوری سے یکم نومبر 2025 تک سب سے زیادہ گرفتاریاں چاغی، اٹک اور کوئٹہ اضلاع میں ہوئیں۔اقوامِ متحدہ کے اعدادوشمار کے مطابق اکتوبر کے آخری ہفتے میں واپسی اور ملک بدری کی شرح میں بھی تیزی سے اضافہ ہوا، 19 تا 25 اکتوبر کے ہفتے کے مقابلے میں واپسی کرنے والوں کی تعداد میں 101 فیصد اور ملک بدریوں میں 131 فیصد اضافہ ہوا۔اعداد و شمار کے مطابق پچھلے ہفتے 18 ہزار 630 افغان شہری واپس گئے تھے، جن میں 3 ہزار 341 کو ملک بدر کیا گیا تھا، جبکہ یکم نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں یہ تعداد بڑھ کر 37 ہزار 448 تک پہنچ گئی، جن میں 7 ہزار 733 ملک بدریاں شامل تھیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ نمایاں اضافہ بنیادی طور پر چمن سرحد کے دوبارہ کھلنے سے منسلک ہے، جبکہ طورخم بارڈر بھی یکم نومبر کو دوبارہ کھل گیا تھا۔15 ستمبر 2023 سے یکم نومبر 2025 تک مجموعی طور پر 16 لاکھ 67 ہزار 713 افراد افغانستان واپس جاچکے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.