MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

خالق آباد منگچر میں فائرنگ، قبائلی رہنماء سمیت چار افراد جاں بحق

0 86

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

قلات (مسائل نیوز)قلات کی تحصیل خالق آباد کے علاقے سربند ایریا میں فائرنگ کے ایک واقعے میں قبائلی رہنما شاکر سعداللہ لانگو، ان کے بھائی شاکر خیراللہ لانگو سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق واقعہ کلی غلام جان کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے اچانک فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں شاکر سعداللہ، شاکر خیراللہ پسران مولا بخش، محمد کریم ولد محمد سکنہ حال کوئٹہ اور محمد ظاہر ولد خالقداد اقوام لانگو موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے جبکہ لیویز فورس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق واقعے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.