MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ارشد شریف،اعظم سواتی اور وزیر آباد حملے پر انصاف ہو گا،فواد چوہدری

3 262

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیر آباد سانحہ کا پرچہ درج نہیں ہو سکا کیونکہ ملک میں رول آف لاء نہیں،طاقتور گروہ ملک کے سیاسی اور عدالتی نظام کو یرغمال بنائے ہوئے ہے۔ فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر کہا کہ جب ہمسایہ ملک پاکستان کیلئے کہتا ہے کہ ہمیں سمجھ نہیں آتی بات کس سے کرنی ہے تو ہمارے پاس کوئی جواب نہیں ہوتا۔
عوام اب عمران خان کی قیادت میں ایک منظم قوت ہیں،اداروں کو عوام کے حقوق ماننا ہوں گے اس معاملے کا حل ہونا ضروری ہے۔ انکا کہنا تھا کہ عوام یہ تسلیم نہیں کریں گے کہ ایک گروہ قانون سے بالاتر رہے،ارشد شریف،اعظم سواتی اور وزیر آباد حملہ ان معاملات میں انصاف ہو گا۔
دوسری جانب تحریک انصاف نے پنجاب پولیس کی ایف آئی آر کیخلاف عدالت جانے کا فیصلہ کر لیا۔
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عمران خان پر وزیر آباد میں ہوئے حملے کی درج کی گئی ایف آئی آر مسترد کر دی گئی۔ تحریک انصاف نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ عمران خان کی جانب سے نامزد افراد کو پولیس کے درج کیے گئے مقدمے میں ملزم نامزد نہیں کیا گیا،درج ایف آئی آر ہماری درخواست سے مطابقت بھی نہیں رکھتی۔ بتایا گیا کہ پی ٹی آئی نے پنجاب پولیس کی جانب سے درج کی گئی ایف آئی آر کیخلاف عدالت جانے کا فیصلہ کیا۔
جبکہ فواد چوہدری نے بھی درج ایف آئی آر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے نامزد کردہ نام شامل نہ کیے گئے تو ایف آئی آر قبول نہیں۔تحریک انصاف اپنا مؤقف دے چکی،نامزد ناموں کے بغیر ایف آئی آر صرف کاغذ کا بے وقعت ٹکڑا ہو گی۔واضح رہے کہ پنجاب پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پر وزیر آباد میں ہوئے حملے کا مقدمہ درج کر لیا گیا تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

3 Comments
  1. […] (مسائل نیوز) تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حقیقی آزادی مارچ کل سے دوبارہ شروع ہو […]

  2. […] آباد (مسائل نیوز) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اداروں کے ساتھ ہماری کوئی لڑائی نہیں،ملک […]

  3. […] نیوز) سابق وزیر اطلاعات اور تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دو مسلمہ حقیقتیں ہیں،عمران […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.