MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

قوم استقبال کیلئے بے تاب، سابق سینیٹر مشتاق احمد کب وطن واپس پہنچیں گے، تفصیلات سامنے آگئیں

0 105

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)اسرائیلی قید سے رہا ہونے والے سابق سینیٹر اور جماعت اسلامی کے سینئر رہنما مشتاق احمد خان کب وطن واپس پہنچیں گے، اس حوالے سے تمام تفصیلات سامنے آگئیں۔

وزیر خارجہ و نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے اس سلسلے میں اپنے بیان کہا ہے کہ دفتر خارجہ نے سینیٹر مشتاق احمد کی 9 اکتوبر کو پاکستان واپسی کا انتظام کیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے بتایا کہ ملائیشیا سے اسلام آباد پہنچنے پر اردن کے دارالحکومت امان میں پاکستان کے سفیر کے ذریعے سینیٹر مشتاق سے فون پر بات کی ہے، مشتاق احمد خیریت سے ہیں اور حوصلے بلند ہیں۔

- Advertisement -

اسحاق ڈار نے کہا کہ صمود فلوٹیلا کا حصہ بننے پر سینیٹر مشتاق کی ہمت اور ثابت قدمی کو سراہاتے ہیں صمود فلوٹیلا میں حصّہ لینے اور غزّہ کیلئے امداد پہنچانےکی ہمت قابل تعریف ہے،

اسحاق ڈار نے بتایا کہ سینیٹر مشتاق نے دفترخارجہ اور امان میں سفارتخانے کی سہولت پر شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ مشتاق احمد خان گلوبل صمود فلوٹیلا میں شامل تھے جو غزہ کے فلسطینیوں کی مدد کیلیے اسپین سے روانہ ہوا تھا لیکن اسرائیلی بحریہ نے تمام کارکنوں کو منزل تک پہنچنے سے قبل ہی گرفتار کر لیا تھا۔

مشتاق احمد خان کے آفیشل فیس بک پیج سے جاری ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں اپنے گلوبل صمود فلوٹیلا کے 150 ساتھیوں کے ساتھ اردن پہنچ چکا ہوں، 5 دن اسرائیل کے بدنام زمانہ جیل نیگیو میں رہنے کے بعد ہمیں رہائی مل چکی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.