قیمتیں سن کر دل دہل جائے! جانئے 8 اکتوبر کو ایک تولہ سونا کتنے میں فروخت ہورہا ہے
کراچی (مسائل نیوز)پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور آج ایک تولہ سونا 24 قیراط سونا فی تولہ 4 لاکھ 16 ہزار 778 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، یہ ریٹس سہہ پہر 3 بجے تک کارآمد رہے گے جس کے بعد آل پاکستان صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نئے نرخ جاری کرے گا۔
آل پاکستان صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نرخ کے مطابق 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 1286 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 57 ہزار 319 روپے ہو گئی ہے جبکہ 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 1179 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 27 ہزار 554 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
چاندی کی قیمتوں میں مقامی اور بین الاقوامی سطح پر کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پاکستان میں 24 قیراط چاندی کی فی تولہ قیمت 20 روپے کمی کے بعد 4929 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 17 روپے کمی کے بعد 4225 روپے ہوگئی۔
دووسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جہاں فی اونس قیمت 15 ڈالر بڑھ کر 3955 ڈالر ہو گئی ہے۔
- Advertisement -
عالمی مارکیٹ میں بھی چاندی کی قیمت 0.20 ڈالر کم ہو کر 48.30 ڈالر فی اونس پر آگئی ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر سرمایہ کاروں کی جانب سے محفوظ سرمایہ کاری کے رجحان میں اضافے کے باعث سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ ایک روز قبل یعنی پیر کے روزپاکستان میں سونے کی قیمت میں 5000 روپے فی تولہ سے زائد اضافہ ہوا تھاجس سے ملکی تاریخ میں سونا اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔
ماہرین معیشت کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی کے اثرات، روپے کی قدر میں کمی اور سیاسی و معاشی غیر یقینی صورتحال کے باعث آئندہ دنوں میں بھی سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری رہنے کا امکان ہے۔