MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اورکزئی آپریشن کے شہداء کو سلام، قوم قربانیاں ہمیشہ یاد رکھے گی, وزیر اعلیٰ بلوچستان

0 111

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اورکزئی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے افسران اور جوانوں کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ قوم اپنے ان بہادر سپوتوں کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے مادرِ وطن کے دفاع اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

- Advertisement -

میر سرفراز بگٹی نے لیفٹیننٹ کرنل جنید عارف، میجر طیّب راحت اور دیگر شہداء کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج کے شہداء نے بہادری اور جرات کی نئی مثال قائم کی ہے اور پوری قوم کو ان کی قربانیوں پر فخر ہے۔

وزیر اعلیٰ نے شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ مکمل اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے یقین دلایا کہ ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پاک فوج کے غیر متزلزل عزم اور مسلسل قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.