MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ساجد خان پر ہراسگی کا الزام لگانے والی بالی ووڈ اداکارہ کا شوبزانڈسٹری چھوڑنے کا اعلان

0 653

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ممبئی(مسائل نیوز) بالی ووڈ فلمساز ساجد خان پر ہراسانی کا الزام لگانے والی بالی ووڈ اداکارہ مندانا کریمی نے احتجاجا شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کر دیاہے۔

- Advertisement -

بھارتی میڈیا کے مطابق مندانا کریمی نے بگ باس سیزن 16 میں ساجد خان کی شرکت پر بالی ووڈ چھوڑنے کا اعلان کیا،مندانا کریم نے کاسٹنگ کاؤچ میں بات کرتے ہوئے فلمساز ساجد خان پر ہراسانی کا الزام عائد کیا تھا،ادا کارہ کا کہنا ہے کے فلم میں کام دینے کے لئے ساجد خان نے بے لباس ہونے سمیت دیگر شرائط عائد کیں۔

رپورٹس کے مطابق منداناکریمی سمیت دیگر بھارتی اداکاراؤں کی طرف سے بھی ساجد خان پر ہراسانی کا الزام لگایا جا چکا ہے،واضح رہے کے 2020 میں بھی مندانا کی طرف سے فلم “کو کا کولا “کی شوٹنگ کے دوران پروڈیوسر مہندرا دھاریوال پر ہراسانی کا الزام لگایا گیا تھا جبکہ پروڈیوسر کا کہنا تھا کہ اداکارا طے شدہ معاوضے سے زیادہ رقم وصول کرنا چاہتی تھیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.