MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اڈیو لیکس کی پہلے بھی مذمت کی اور اب بھی مذمت کرتا ہوں

0 274

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ٰبرلن (مسائل نیوز) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ماضی میں آڈیو لیکس کا سلسلہ تھا جو بند ہوگیا تھا لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ خان صاحب خود یہ سب واپس لے کر آئے ہیں۔جرمن میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ نہ مناسب بات یہ ہے کہ سیاست ہو اور آڈیو لیکس کی سیاست ہو،خان صاحب اپنے دور حکومت میں سیاسی مخالفین کے خلاف یہ کرتے رہے،کبھی نیب چیئرمین کو قابو کرنے کے لیے کچھ لیک کر دیتے تھے اور کبھی اپوزیشن کو بد نام کرنے کے لیے بغیر سیاق و سباق آڈیو لیگ کرا دیتے تھے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ اڈیو لیکس کی پہلے بھی مذمت کی اور اب بھی مذمت کرتا ہوں ،خان صاحب کو سیاست میں اپنے منافقت کے طریقہ کار سے دور رہنا ہوگا،دوغلی پالیسی نہیں چلے گی۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان کی سیاست بہت عجیب ہے ایک تہائی ملک سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے اور وہ لانگ مارچ کی کال دے رہے ہیں۔خان صاحب کو پہلے بھی کہا تھا اب بھی کہوں گا کہ پہلے انسان بنیں پھر سیاستدان۔

- Advertisement -

آگے جا کر ہم سیاست اور الیکشن بھی کر سکیں گے لیکن یہ طریقہ ٹھیک نہیں ہے۔بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ عمران خان ایک طرف مطالبہ کرتے ہیں کہ الیکشن جلدی ہو اور دوسری طرف ضمنی انتخابات سے بھاگ رہے ہیں۔نظر آ رہا ہے کہ وہ عوام کے ری ایکشن سے ڈر رہے ہیں ان کو پتہ ہے کہ ان کی مقبولیت عوام میں کمزور ہوتی جا رہی ہے۔اس وقت ملک کو متحد ہوکر سلام متاثرین کی مدد کرنی چاہئے۔
قبل ازیں یر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم خصوصی طور پر جرمن حکومت کی فراہم کردہ امداد کے شکرگزارہیں ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ جرمن وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات کافی مثبت رہی دونوں ممالک کے مابین باہم دلچسپی کے امور بالشمول پاکستان میں سیلابی صورتحال،ماحولیاتی عملداری میں تعاون، ماہر افرادی قوت کے تبادلے اور تربیت، ماحول دوست توانائی اور اقتصادی تعاون کے فروغ کے بارے میں بات ہوئی ۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہم خصوصی طور پر جرمن حکومت کی فراہم کردہ امداد کے شکرگزار ہیں بالخصوص گزشتہ دن کے دس ملین یورو کی اضافی امداد کے ساتھ جرمنی کی جانب سے دی جانے والی مجموعی امداد 60ملین یورو تک پہنچ گئی ہے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.