MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اس سال 12 ارب ڈالر قرض اور سود واپس کرنا ہے، فواد چوہدری

0 316

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ‏پاکستان کی معاشی مشکلات زرداری اور نواز شریف کے 10 سال کا تحفہ ہیں، ہمیں اس سال 12 ارب ڈالر قرض اور سود واپس کرنا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ اگر قرض واپس نہ کرنا ہوتا تو یہ پیسہ تیل اور بجلی کی سبسڈی میں استعمال ہوتا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ یہ پیسہ تیل اور بجلی کی سبسڈی میں استعمال ہوتا تو ہم دنیا میں قیمتوں میں اضافے کے رجحان سے بچ جاتے۔

وفاقی وزیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان تاریک 10 سالوں کے اثرات تباہ کن ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.