MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی قومی ٹیم کو سہ ملکی سیریز جیتنے پر مبارکباد

0 35

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے سہ ملکی سیریز جیتنے پر مبارک باد دیتے ہوئے ایکس پر پیغام جاری کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق محسن نقوی کا کہناتھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹرائی سیریز میں شاندار کامیابی حاصل کر لی، جس پر شائقین اور ماہرین نے قومی کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کو مبارکباد دی ہے۔ یہ نئی مگر باصلاحیت ٹیم جارحانہ اور بے خوف انداز میں کھیل پیش کر رہی ہے۔

- Advertisement -

ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اور ان کی کوچنگ ٹیم کی زیر نگرانی پاکستان نے اب تک کھیلے گئے 14 ٹی ٹوئنٹی میچز میں سے 10 میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ٹیم کی کارکردگی حوصلہ افزا ہے اور ایشیا کپ کے لیے مکمل سپورٹ اور اعتماد دیا جانا چاہیے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ کھلاڑیوں، کوچز اور سلیکٹرز پر یقین رکھنا وقت کی ضرورت ہے۔ تنقید اور تجزیے ایشیا کپ کے بعد بھی کیے جا سکتے ہیں، مگر فی الحال گرین شرٹس حوصلہ افزائی اور بھرپور عوامی حمایت کے مستحق ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.