پاکستان کا عالمی سطح پر کاربن کے اخراج میں ایک فیصد سے بھی کم حصہ ہے،عالمی اقتصادی نظام میں بنیادی اصلاحات لانے کی ضرورت ہے،اسحاق ڈار
اسلام آباد(مسائل نیوز)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثرہ ملکوں میں شامل ہے،پاکستان کا عالمی سطح پر کاربن کے اخراج میں ایک فیصد سے بھی کم حصہ ہے،عالمی اقتصادی نظام میں بنیادی اصلاحات لانے کی ضرورت ہے،ماحولیاتی انصاف کیلئے سب کو ملکر آواز اٹھانا ہوگی۔
- Advertisement -
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پارلیمانی سفارتکاری مذاکرات، باہمی احترام اور رابطوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے،پائیدار علاقائی امن اور استحکام کیلئے ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے،امن استحکام اور ترقی کا آپس میں گہرا تعلق ہے، پارلیمانی لیڈرز کے درمیان رابطوں اور تبادلوں کا فروغ وقت کا تقاضا ہے،پاکستان نے ہمیشہ تنازعات کو پرامن طریقے سے حل کرنے پر زور دیا۔
نائب وزیراعظم کاکہناتھا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہورہا ہے،اس وقت ہمیں موسمیاتی تبدیلی جیسے سنگین چیلنجز درپیش ہیں، پاکستان کو ایک بار پھر سیلاب کی ہولناک صورتحال کا سامنا ہے،سیلاب سے لاکھوں لوگ متاثر ہوئے،ماحولیاتی انصاف کیلئے سب کو ملکر آواز اٹھانا ہوگی،اسحاق ڈار کاکہناتھا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثرہ ملکوں میں شامل ہے،پاکستان کا عالمی سطح پر کاربن کے اخراج میں ایک فیصد سے بھی کم حصہ ہے،عالمی اقتصادی نظام میں بنیادی اصلاحات لانے کی ضرورت ہے۔