MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

خاتون جج کو دھمکیاں دینے کے معاملے پر عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں نئی درخواست دائر کر دی

1 309

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آبا د(مسائل نیوز) خاتون جج زیبا چوہدری کو دھمکیاں دینے پر توہین عدالت کیس میں عمران خان نے نئی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کر دی۔عمران خان کی جانب سے تحریری دلائل جمع کرانے کی متفرق درخواست دائر کی گئی۔عمران خان کی جانب سے دائر درخواست میں یہ موقف اختیار کیا گیا کہ سوموٹو ہائیکورٹ کا اختیار نہیں ہے،توہین عدالت کیس ناقابل سماعت ہونے پر دلائل کو ریکارڈ پر رکھا جائے۔
تحریری دلائل کی وضاحت سماعت میں زبانی دلائل میں بھی کی جائیں گی۔گذشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت توہین عدالت کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنا نیاجواب جمع کرادیا، نئے جواب میں بھی عمران خان نے غیر مشروط معافی نہیں مانگی اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ عدلیہ کے خلاف توہین آمیز بیان کا سوچ بھی نہیں سکتا،لفظ شرمناک توہین کے لیے استعمال نہیں کیا، جج زیبا چوہدری کے جذبات مجروح کرنا مقصد نہیں تھا،جج زیبا چوہدری کے جذبات مجروح ہوئے اس پر گہرا افسوس ہے،غیر ارادی طور پر منہ سے نکلے الفاظ پر گہرا افسوس ہے، اپنے الفاظ پر جج زیبا چوہدری سے پچھتاوے کا اظہار کرنے سے شرمندگی نہیں ہو گی، عدالت نے مجھے ضمنی جواب کی مہلت دی اس پر بھی تنقید ہوئی،سیاسی پوائنٹ سکورنگ کی تاک میں رہنے والوں نے شدید تنقید کی۔
عمران خان کے جواب میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عدالت کو یقین دہانی کراتا ہوں کہ آئندہ ایسے معاملات میں انتہائی احتیاط سے کام لوں گا، نہ تو کبھی ایسا بیان دیا نہ مستقبل میں دوں گا جو کسی عدالتی زیر التواء مقدمے پر اثر انداز ہو،میں عدلیہ مخالف بدنتیی پر مبنی مہم چلانے کا سوچ بھی نہیں سکتا،عدالتی کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے یا انصاف کی راہ میں رکاوٹ کا سوچ بھی نہیں سکتا،ہائی کورٹ اور اس کی ماتحت عدالتوں کے لیے بہت احترام ہے،شہباز گل پر ٹارچر کا سن کر غیر ارادی طور پر الفاظ ادا کیے،عدالت سے استدعا ہے کہ میری وضاحت کو منظور کیا جائے، جواب میں عمران خان نے توہین عدالت کا شوکاز نوٹس واپس لینے کی استدعا کرتے ہوئے یہ بھی کہاکہ عدالتیں ہمیشہ معافی اور تحمل کے اسلامی اصولوں کو تسلیم کرتی ہیں،عفُو و درگُزر اور معافی کے وہ اسلامی اصول اس کیس پر بھی لاگو ہوں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد (مسائل نیوز) خاتون جج کو دھمکیاں دینے کا کیس،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی عبوری ضمانت […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.