MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

مسجد الحرام میں بچوں کو لانے کے حوالے سے ضوابط جاری کر دیے گئے

2 337

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ریاض(مسائل نیوز) سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے مسجد الحرام میں بچوں کو لانے کے حوالے سے ضوابط جاری کردیے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی حکام نے کہا کہ بچوں سے مسجد الحرام کا احترام کروانا والدین کی ذمہ داری میں شامل ہے۔
حکام کے مطابق مسجد الحرام پہنچنے سے قبل بچوں کو نفسیاتی طور پر تیار کرنے کے ساتھ انہیں آگاہ کیا جائے کہ وہ بہت مقدس جگہ پر ہیں۔

- Advertisement -

جہاں کھیل کود یا دوسروں کو پریشان کرنا منع ہے اور خاموشی سے مناسک کی ادائیگی کی جاتی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ انہیں یہ بھی سکھایا جائے کہ مسجد الحرام کی تمام چیزیں انتہائی محترم ہیں۔ اسی طرح صفائی کا اہتمام کروایا جائے، پانی گرانے سے منع کیا جائے۔ سعودی حکام نے مزید کہا کہ دوران نماز بچوں کو ساتھ رکھا جائے اور ان کی نگرانی بھی کی جائے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] مکرمہ (مسائل نیوز) سعودی عرب نے معتمرین اور مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ آنے والوں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے […]

  2. […] (مسائل نیوز)سعودی عرب نے مسجد الحرام میں دنیا کی دیگر بڑی زبانوں کی طرح چینی زبان میں بھی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.