MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بابراعظم کے والد نے بابر کے مداح کی خواہش پوری کر دی

1 392

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

دبئی (مسائل نیوز) بابراعظم کے نوجوان مداح کی بلے پر بابر کے دستخظ کی خواہش، بابراعظم کے والد نے نوجوان مداح کی خواہش پوری دی، ویڈیو وائرل۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بابراعظم کے والد اپنے بیٹے بابر کو کہہ رہے کہ بچے کو دستخط دے دو، وہ کب سے دستخط کا کہہ رہا ہے۔
جس کے بعد بابراعظم چل کر آگے آتے ہیں اور بچے کی گیند پر دستخط کر دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ بھی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بابراعظم اپنے دیگر مداحوں کو بھی ان کی مختلف اشیا پر دستخط کر کے دیتے ہیں۔
واضح رہے کہ شارجہ میں فتح کے ذریعے پاکستان نے 1 تیر سے 2 شکار کر لیے، نسیم شاہ کے 2 چھکوں نے دفاعی چیمپئن بھارت اور افغانستان دونوں ٹیموں کو فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا۔
ایشیا کپ 2022 کے اہم میچ میں نسیم شاہ نے آخری اوور میں مسلسل دو چھکے لگا کر پاکستان کو افغانستان سے ایک وکٹ کی فتح دلائی۔ شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں بابراعظم نے ٹاس جیتا اور افغانستان کے خلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ افغان اوپنرز نے پاکستانی باؤلرز کیخلاف پراعتماد آغاز کیا ، محمد حسنین کے اوور میں رحمٰن اللہ گرباز نے مسلسل دو چھکے لگا کر سکور 20 رنز تک پہنچایا۔
حارث نے گزشتہ میچوں میں اچھی کارکردگی دکھانے والے رحمٰن اللہ گرباز کی وکٹیں اڑا دیں۔ رحمٰن اللہ گرباز نے 2 چھکوں کی مدد سے 11 گیندوں پر 17 رنز بنائے تھے۔ محمد حسنین مشکلات کا شکار نظر آئے تاہم 5ویں گیند پر حضرت اللہ زازئی کو کلین بولڈ کرتے ہوئے حساب برابر کردیا۔ 12 ویں اوور کی دوسری گیند پر کریم جنت کو محمد نواز نے فخر زمان کے ہاتھوں کیچ کرایا۔
کریم جنت نے 19 گیندوں پر ایک چوکے کی مدد سے 15 رنز بنائے تھے۔ نجیب اللہ زدران نے شاداب خان کو 14 ویں اوور میں چھکا لگا کر خطرناک عزائم دکھائے لیکن لیگ سپنر نے ان کو فخر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ کپتان محمد نبی کی نسیم شاہ نے وکٹیں اڑا دیں۔ محمد نبی صفر پر آؤٹ ہوئے تو افغانستان کا اسکور 91 رنز تھا۔ ابراہیم زدران کی اننگز حارث رؤف نے 35 رنز تک محدود کردی، جس کیلئے انہوں نے 37 گیندوں کاسامنا کیا۔
زدران کی 37 گیندوں پر مشتمل 35 رنز کی اننگز میں 2 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ راشد خان نے آخری اوور کی تیسری گیند پر چھکا لگایا اور اگلی گیند پر چوکا مارا ۔ افغانستان نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنا لیے۔ راشد خان 18 اور عظمت اللہ عمر زئی نے آؤٹ ہوئے بغیر 10 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے سب سے زیادہ 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ دیگر باؤلرز کو ایک،ایک وکٹ ملی۔ پاکستان نے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو کپتان بابراعظم پہلے اوور کی دوسری گیند پر آؤٹ ہوگئے، فضل حق نے انہیں ایل بی ڈبلیو کیا۔ فخرزمان 9 گیندوں پر 5 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔ محمد رضوان اور افتخار احمد نے تیسری وکٹ پر 27 رنز کی شراکت قائم کرتے ہوئے اسکور 9 ویں اوور میں 45 رنز تک پہنچایا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے آئی سی سی ٹی20 رینکنگ میں ایک ہزار 50 دن سے زائد عرصے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.