MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پی ٹی آئی کا مریم اورنگزیب کے خلاف نااہلی کا ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

1 249

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے مریم اورنگزیب کے خلاف نااہلی کا ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تحریک انصاف کی جانب سے شوہر کی تمباکو کمپنی کو مبینہ ٹیکس ریلیف دینے کے الزام پر وفاقی وزیر مریم اورنگزیب کے خلاف نااہلی کا ریفرنس دائر کیا جائے گا۔پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سگریٹ ایجنسی کی نمائندگی مریم اورنگزیب کے شوہر کر رہے ہیں۔
فواد چوہدری نے یہ بھی سوال کیا کہ وزیر صنعت سے متعلق اجلاس میں کس حیثیت سے شریک ہوئیں۔

فواد چوہدری نے کیا کہ مریم اورنگزیب نے مبینہ طور پر اپنے شوہر کو اربوں روپے کا ٹیکس ریلیف دیا، یہ سرار بےایمانی کا معاملہ ہے۔سابق وزیر نے کہا کہ آج پی ٹی آئی نے سیکرٹری کابینہ کو اس معاملے پر خط لکھا ہے۔

- Advertisement -

فواد چوہدری نےمزید کہا کہ وہ اس سلسلے میں وفاقی وزیر مریم اورنگزیب کے خلاف نااہلی کا ریفرنس دائر کریں گے۔

سابق وزیر نے شریف خاندان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ جب بھی اقتدار میں آتے ہیں تو اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کرتے ہیں۔اس سے قبل 06 جولائی کو سابق وزیر اطلاعات اور تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے الزام لگایا تھا کہ مریم اورنگزیب نے اپنے شوہر کیلئے اربوں روپے کی لابنگ کی۔ فواد چوہدری نے کہا کہ مریم اورنگزیب کے شوہر کی نوکری کی وجہ سے اربوں کی تمباکو انڈسٹری کو مرعات دی جارہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا ہے عمران ریاض کا کیس لاہور کی حدود تھی۔ انکا کہنا تھا کہ اب پولیس کے ساتھ رینجرز بھی آتی ہے،اسلام آباد میں بچوں اور عورتوں پر شیلنگ کی گئی۔ کبھی مارشل لاء کے دوران ایسا نہیں ہوا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد (مسائل نیوز) وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے تحریک انصاف پر واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ کان کھول کر […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.