MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاکستان تحریک انصاف وومن ونگ کی جنرل سیکرٹری ذلیخہ عزیز مندوخیل کا قلعہ سیف اللہ میں دردناک واقعے پر اظہار افسوس

0 227

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ژوب(مسائل نیوز ) پاکستان تحریک انصاف وومن وینگ جنرل سیکرٹری زلیخہ عزیز مندوخیل نے قلعہ سیف اللہ میں ہونے والے دردناک واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قلعہ سیف اللہ کے علاقے اختر زئی کے مقام پر سواری ویگن کے ٹریفک حادثے میں بائیس لوگوں کی جانی نقصان پر افسوس اور دکھ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے قیمتی جانوں کا ازالہ تو ہر گز ممکن نہیں لیکن وفاقی اور صوبائی حکومت بلوچستان کے مختلف شاہراہ بالخصوص کچلاک تا ژوب قومی شاہراہ پر کام تیزی سے جاری رکھیں ہمارے پارٹی کے دور حکومت میں اس شاہراہ پر کام تیزی سے ہو رہا تھا موجودہ حکومت کو بھی چاہیے کہ کچلاک تا ژوب قومی شاہراہ پر ہونے والا تعمیراتی کام جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچائیں تاکہ آئے روز ہونے والے حادثات کا روک تھام کیا جا سکے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.