MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

دعا زہرا کی عمر کے تعین کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں چیلنج کر دی گئی

0 231

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز) دعا زہرا کی عمر کے تعین کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں چیلنج کر دی گئی۔دعا زہرا کے والد مہدی کاظمی کے وکیل الطاف کھوسو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دعا زہرا کی میڈیکل رپورٹ بدنیتی پر مبنی ہے جسے عدالت میں چیلنج کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس دعا زہرا کی عمر سے متعلق تمام دستاویزات موجود ہیں،دعا زہرا کی عمر کے تعین کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل ہی نہیں دیا گیا۔
جونیئر ڈاکٹر نے رپورٹ تیار کی، اب فیصلہ عدالت نے کرنا ہے۔ گذشتہ روز کراچی کے علاقے گرین ٹائون کی رہائشی دعا زہرہ کی میڈیکل رپورٹ سامنے آئی،رپورٹ میں دعا زہرہ کی عمر 16 سے 17 سال بتائی گئی ۔ذرائع کے مطابق کراچی سے مبینہ طور پر لاپتہ ہوکر ظہیر نامی شہری سے شادی کرنے والی لڑکی دعا زہرہ کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی جس میں اس کی عمر کا تعین بھی کرلیا گیا ہے۔

- Advertisement -

میڈیکل رپورٹ آج (بدھ) عدالت میں پیش کی جائے گی جس میں دعا زہرہ کی عمر 16 سے 17 سال بتائی گئی ہے۔قبل ازیں اے وی سی سی شعبہ تفتیش نے بتایا تھا کہ دعا زہرا کے عمر کے تعین کے لیے بون ٹیسٹ اور دیگر ٹیسٹ ہوں گے ، سول اسپتال میں تمام ٹیسٹ کیے گئے۔اے وی سی سی شعبہ تفتیش کے مطابق عدالت میں دعا زہرا کی رپورٹ پیش کی جائے گی ، رپورٹ کی روشنی میں عدالت فیصلہ کرے گی۔
واضح رہے کہ عدالت نے دعا زہرا کی عمر کے تعین کیلئے میڈیکل ٹیسٹ کرانے کا حکم دیتے ہوئے شیلٹر ہوم بھیجنے کا حکم دیاتھا۔دعازہرہ نے حراست میں لیئے جانے سے قبل اپنے بیان میں کہاتھاکہ سندھ اور پنجاب پولیس ہراساں کر رہی ہے سندھ پولیس اغوا کرکے کراچی لے جاناچاہتی ہے کراچی میں ہماری زندگی کو خطرات لاحق ہیں۔دعا زہرہ کے مطابق والدین کو خط سے بتا کر آئی تھی کہ کہاں اور کیوں جا رہی ہوں والدین نے لاپتہ ہونے سے متعلق پہلے دن سے غلط بیانی کی اپنی پسندسے ظہیراحمد سے شادی کی ہے اگرہمیں کچھ ہواتو والدین ، پنجاب اورسندھ پولیس ذمہ دارہو گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.