MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین سینیٹ کا الیکشن سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

0 237

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) سابق وزیر اعظم اور سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین سینیٹ کا الیکشن سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی ، اپیل میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کرتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیئرمین سینیٹ الیکشن میں سب سے زیادہ ووٹ لیے لیکن 7 ووٹوں کو غلط مسترد کیا گیا ، پریزائڈنگ آفیسر نے بدنیتی سے یہ 7 ووٹ مسترد کیے ۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ اس حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ کا سنگل اور ڈویژن بینچ کا فیصلہ قانون و حقائق کے منافی ہے ، ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ کے ڈپٹی اسپیکر رولنگ فیصلہ میں طے پیرامیٹرز کے برعکس ہے ، اس لیے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

- Advertisement -

دوسری جانب حکومت نے چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کرلیا ، پیپلزپارٹی نے صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی تیاریاں مکمل کرلی ، عدم اعتماد کی کامیابی پر یوسف رضا گیلانی چیئرمین سینیٹ کے امیدوار ہوں گے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیپلزپارٹی لائے گی ، چیئرمین سینیٹ کے خلاف عدم اعتماد پر پارٹی مشاورت مکمل ہوگئی ہے اور آصف زرداری نےعدم اعتماد کے معاملے پر سینئر قائدین کو منا لیا ہے جب کہ آئینی ماہرین نے تحریک عدم اعتماد پرمشاورت مکمل کر لی ہے اور چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا مسودہ بھی تیار کر لیا گیا ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ چیئرمین کے بعد ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے خلاف بھی عدم اعتماد کی تحریک لائی جائے گی ، عدم اعتماد کی کامیابی پر یوسف رضا گیلانی چیئرمین سینیٹ کے امیدوار ہوں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.