MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وزیراعظم کو 28مشکوک اراکین کی مبینہ فہرست پیش کر دی گئی

0 301

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)وزیراعظم کو تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر بعض اراکین کی مبینہ فہرست پیش کی گئی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو مبینہ طور پر28 اراکین کی فہرست پیش کی گئی جو ایک سول ادارے کی جانب سے بھجوائی گئی ہے، اس فہرست میں شامل تمام اراکین کا تعلق تحریک انصاف سے ہے جب کہ فہرست میں اتحادی جماعتوں کے اراکین کا ذکر نہیں۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہیکہ رپورٹ میں جن اراکین کے نام شامل ہیں وہ عدم اعتماد میں اپوزیشن کو ووٹ دے سکتے ہیں جب کہ مبینہ مشکوک اراکین کی نگرانی بھی شروع کروا دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق فہرست میں زیادہ وہ اراکین شامل ہیں جو دیگر جماعتیں چھوڑ کر تحریک انصاف میں آئے تھے۔ذرائع کا کہنا ہیکہ وزیراعظم نے ان تمام ناراض اراکین کو منانے کا ٹاسک پرویزخٹک اور شاہ محمود قریشی کو دیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.