کوئٹہ (مسائل نیوز) بلوچستان میں میٹرک بورڈ کے امتحانات 10 فروری سےشروع ہوں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے اپنے پیغام میں کہا کہ بلوچستان بھر میں میٹرک بورڈ کے امتحانات کا آغاز 10 فروری سے ہوگا، نقل کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی، نقل کی روک تھام کے فیصلے پر سختی سے عمل درآمد ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ نقل کے خاتمے کیلئے پولیس، ڈپٹی کمشنرز اور محکمہ تعلیم مشترکہ طور پر کام کریں گے۔
سردار سرفراز بگٹی کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کا عزم ہے کہ بلوچستان کو تعلیم سمیت ہر سطح پر
- Advertisement -
بلوچستان بھر میں 10 فروری 2026 سے میٹرک بورڈ کے امتحانات شروع رہے ہیں، ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ نقل کے خلاف کسی بھی قسم کی رعایت نہیں دی جائیگی۔ اس فیصلے کے نفاذ کے لیے پولیس، ڈپٹی کمشنرز اور محکمہ تعلیم مل کر کام کریں گے۔ ہم بلوچستان کو ہر سطح پر بدعنوانی سے پاک کرنے کا عزم…
— Sarfraz Bugti (@PakSarfrazbugti) February 8, 2026
بدعنوانی سے پاک کیا جائے۔