فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ روپے سے نیچے آگئی
اسلام آباد (مسائل نیوز)ڈالر کی قدر میں کمی کے اثرات سونے کی مقامی قیمتوں پر بھی مرتب ہونا شروع ہوگئے ہیں۔نجی ٹی وی ایکسپریس کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 11ڈالر کے اضافے سے 1880ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 2000روپے اور 1715روپے کی مزید کمی واقع ہوئی۔اس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان لاہور فیصل آباد راولپنڈی اسلام آباد پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 198000روپے اور دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 169753روپے کی سطح پر آگئی۔
[…] نیوز)عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالر کی کمی سے 1855 ڈالر کی سطح پر آگئی جس کے سبب ملکی […]