MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

خدا کرے کلرک بن جاؤ، بزرگ خاتون کی اسسٹنٹ کمشنرکو معصومانہ دعا

0 387

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)صوبہ سندھ کے ضلع شکار پور میں سیلاب متاثرہ بزرگ خاتون نے اسسٹنٹ کمشنر کو کلرک بننے کی دعا دے ڈالی، دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق ضلع شکار پور میں اسسٹنٹ کمشنر گڑھی یاسین سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے پہنچے جہاں انہوں نے مختلف افراد کے مسائل حل کیے۔اے آروائی کے مطابق ایسے میں ایک بزرگ خاتون اپنا کام ہونے پر نہایت خوش ہوئیں اور اے سی کو دعائیں دینے لگیں۔بزرگ خاتون نے کہا کہ اللہ تمہیں خوش رکھے، اور خدا کرے تم کلرک بن جاؤ۔ خاتون کی اس دعا پر اسسٹنٹ کمشنر اور ان کے دفتر میں موجود افراد ہنس پڑے۔دلچسپ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر لوگوں نے مختلف تبصرے کیے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.