MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پنجاب میں آٹے کے بحران سے نمٹنے کیلئے فلورملوں کو گندم کا کوٹہ ڈبل کردیا گیا

1 273

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) صوبہ پنجاب میں آٹے کے بحران سے نمٹنے کیلئے فلورملوں کو کندم کا کوٹہ ڈبل کردیا گیا، وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی نے صوبے میں سرکاری آٹے کی فروخت کے مقامات بھی دگنے کر دیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی نے گندم اور آٹے کے بحران سے نمٹنے کے لیے فلار ملوں کو گندم کا یومیہ سرکاری کوٹہ بڑھا کر ڈبل کردیا ہے، اس کے علاوہ صوبے میں سرکاری آٹے کی فروخت کے مقامات کو بھی دگنا کر دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ صوبے بھر میں روز 10 کلو آٹے کے 18 لاکھ 40 ہزار تھیلے سرکاری ریٹ پر دستیاب ہوں گے، پیر سے فلور ملوں کو ان کے مطالبے سے زیادہ 26 ہزار ٹن سرکاری گندم جاری کی جائے گی، سرکاری کوٹہ بڑھنے سے نجی گندم اور آٹے کی قیمتوں میں کمی آئے گی۔
قبل ازیں وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی نے آٹے کی قیمتوں میں اضافے پر ناراضی کا اظہار کیا ہے، وزیراعلی پنجاب پرویز الہی نے آٹے کی قیمتوں میں اضافے پر سیکرٹری فوڈ اور ڈائریکٹر فوڈ کی سرزنش کی، انہوں نے افسران پر اظہار برہمی کرتے ہوئے سوال کیا کہ عوام آٹے کی بڑھتی قیمتوں سے پریشان دکھائی دے رہی ہے، آپ دفتر میں بیٹھے کیا کارکردگی دکھا رہے ہیں؟ ہم نے لوگوں سے گڈ گورننس کا وعدہ کر رکھا ہے، گندم کوٹہ اور امدادی قیمت بھی پڑھائی پھر بھی یہ حال کیوں؟ وزیر اعلی پرویز الٰہی نے افسران کو آٹے کی فراہمی کو فوری معمول پر لانے کی ہدایت کی۔

- Advertisement -

دوسری طرف متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے نرخ میں اضافہ کے لیے 12 جنوری کو احتجاج کا اعلان کردیا، پنجاب بھر کے تندور مالکان چیف سیکریٹری آفس کے باہر احتجاج کریں گے، اس ضمن میں صدر آفتاب گل کی زیرِ صدارت متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن کا اجلاس ہوا، جس میں فائن اور آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے نان اور روٹی کے نرخ میں اضافے پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر ایسوسی ایشن کے صدر آفتاب گل نے کہا کہ آئے روز آٹے اور فائن کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے، اس صورتحال میں روٹی 15 اور نان 25 روپے میں فروخت نہیں کرسکتے، موجودہ حالات میں روٹی 35 اور نان 40 روپے کا کیا جائے، اور اگر سستی روٹی اور نان فروخت کرانا ہے تو تندور پر سستا آٹا اور فائن فراہم کیا جائے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد (مسائل نیوز)بلوچستان میں گندم کا بحران ہر گزرتے دن کے ساتھ سنگین ہوتا جارہا ہے اور بحران کی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.