جعفرآباد کا نوجوان مصور آرٹس قاسم بگٹی ہمت اور حوصلے کا مینار جسے نا سیلاب نے کمزور کیا نا ہی گھر اور مال مویشی قیمتی سامان کے نقصان نے بد دل کیا
جعفرآباد(مسائل نیوز)جعفرآباد کا نوجوان مصور آرٹس قاسم بگٹی ہمت اور حوصلے کا مینار جسے نا سیلاب نے کمزور کیا نا ہی گھر اور مال مویشی قیمتی سامان کے نقصان نے بد دل کیا
چھ ماہ قبل جعفرآباد کے علاقے کو بارشوں اور سیلاب نے تاراج کیا وہی پسماندہ علاقے کے نوجوان مصور اور آرٹس محمد قاسم بگٹی کا نا صرف گھر اور گھر میں موحود اسٹوڈیو بھی سیلاب کی نظر ہوگیا بلکہ اسٹوڈیو میں موجود تمام قیمتی پینٹنگز بھی سیلابی ریلے کی نظر ہوگئے وہی قاسم بگٹی کی مال مویشی جن پر ان کے اہل و عیال کا گزر بسر تھا سیلاب میں ان کا بھی نقصان ہوا لیکن قاسم بگٹی نے ہمت نا ہاری گرے ہوئے گھروں پر خیمہ لگا کر اپنا سفر جاری رکھا
- Advertisement -

ایک خیمہ میں اپنے احباب کے ساتھ تو دوسرے خیمے کو اپنا اسٹوڈیو بنایا اور اپنا آرٹ کا کام جاری رکھا قاسم بگٹی گھنٹوں اپنے خیمے اور خیمے کے باہر بیٹھا کام کرتا ہے جبکہ اس کا بوڑھا والد اپنے بیٹے کا دیکھتا رہتا ہے چھے ماہ گزرنے کے باوجود جعفرآباد کے اس نوجوان مصور کی مدد کو نا ہی حکومت بلوچستان آیا نا ہی کوئی فلاحی تنظیم قاسم بگٹی کو خیمہ تک اپنے آرٹسٹ مصور دوستوں نے فراہم کیا قاسم بگٹی نا ہی کسی سڑک کے کنارے بیٹھا نا ہی کسی کی مدد کی امید رکھی وہ اپنی مدد آپ آج بھی اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہے