MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اوتھل، ٹریفک حادثہ، سینٹ صادق سنجرانی کے بھائی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے

0 503

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اوتھل(ویب ڈیسک)کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ،ایک شخص جاں بحق ایک شدید زخمی ہوگیا،حادثہ کار اور ٹینکر کے درمیان پیش آیا،زخمی سالار خان چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا بھائی بتایا جارہاہے، تفصیلات کیمطابق کراچی کوئٹہ قومی شاہراہ پر کار اور ٹینکر کے درمیان تصادم ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی

- Advertisement -

ہوگیا حادثہ اوتھل سے چند کلو میٹر کے فاصلے پر سکن کے قریب پیش آیا نعش اور زخمی کو ریسکیو 1122 ایمبولینسز کے ذریعے سول ہسپتال اوتھل منتقل کیا گیا جہاں نعش کی شناخت یونس شاہ ولد یعقوب شاہ ساکن سریاب روڈ کوئٹہ

جبکہ زخمی کی شناخت سالار خان ولد محمد آصف ساکن چاغی قومی سنجرانی کے نام سے ہوئی جو کہ چیئرمین سینٹ کا بھائی بتایا جارہا ہے زخمی ہونیوالے شخص کو لسبیلہ ویلفیئر ٹرسٹ کی ایمبولینس میں مزید علاج کیلئے کراچی منتقل کردیا گیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.