جہاں عزت نہیں ہوتی وہاں محبت کا مطلب نہیں رہتا، سشمیتا سین
ممبئی(ویب ڈیسک) بھارت کی پہلی مس یونیورس اور اداکارہ سشمیتا سین کا کہنا ہے کہ جہاں عزت نہیں رہتی وہاں محبت کا کوئی مطلب باقی نہیں رہتا، میں عزت کو ہمیشہ پیار سے اوپر رکھتی ہوں۔سشمیتا سین اکثر اپنے قیمتی الفاظ سے مداحوں کو متاثر کرتی دکھائی دیتی ہیں۔
- Advertisement -
اداکارہ انسٹاگرام پر لائیو سیشن کے ذریعے مداحوں سے جڑے رہنے کو زیادہ پسند کرتی ہیں۔ اپنے حالیہ انسٹاگرام لائیو سیشن میں سشمیتا سین نے مداحوں کے سوالات کے جواب دیے۔سشمیتا سین نے کہا کہ میرے نزدیک عزت ہر چیز سے بڑھ کر ہے، میں پیار کے مقابلے میں عزت کو اوپر رکھتی ہوں۔ اداکارہ نے کتابوں اور فلموں میں دکھائے جانے والے غیر حقیقی پیار پر تبصرہ کرنے کے بجائے اپنا نقطہ نظر پیش کیا۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ ان کے نزدیک لفظ ’عزت‘ کے کیا معنیٰ ہیں تو اداکارہ نے اس کا معنیٰ خیز جواب دیا۔واضح رہے کہ سشمیتا سین کا یہ بیان اپنے بوائے فرینڈ روہمن شال سے علیحدگی کے بعد سامنے آیا ہے۔لائیو سیشن میں اداکارہ نے کہا کہ جہاں عزت نہیں ہوتی وہاں پیار کا کوئی مطلب نہیں ہوتا، محبت آکر چلی جاتی ہے لیکن اگر عزت برقرار ہے تو محبت کو اظہار کرنے کا دوبارہ موقع ملتا ہے۔