MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وطن کا مالک بننے کا واحد راستہ حصول علم ہے‘ لشکری رئیسانی

1 307

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز)بلوچستان پیس فورم کے سربراہ نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ بین الاقوامی حالات تیزی سے تبدیل ہورہے ہیں،آئندہ نسل کو ہم علم کے ذریعے ہی آگئے لے جاسکتے ہیں۔یہ بات انہوں نے گزشتہ روز سراوان ہاؤس میں بلوچستان پیس فورم کی جانب سے گورنمنٹ ڈگری کالج محمد عمر خان سنجرانی نوکنڈی کی لائبریری کیلئے کتابیں دینے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی، نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے مزید کہا کہ بین الاقوامی حالات تیزی سے تبدیل ہورہے ہیں ایسے میں ضرورت اس بات کی ہے کہ اپنے وطن میں نوکری کرنے کی بجائے ہم علم حاصل کرکے اپنے وطن کے مالک بنیں اور وطن کا مالک بننے کا واحد راستہ یہ ہے کہ ہم بھی باقی ترقی یافتہ قوموں کی طرح علم حاصل کریں تاکہ دنیا کے حالات کے مطابق ہم اپنی آئندہ نسلوں کے فیصلہ کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ نسل کو ہم علم کے ذریعے ہی آگئے لے جاسکتے ہیں ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم خود کو کتاب کیساتھ منسلک کرکے دور حاضر کے مطابق تعلیم حاصل کرکے اپنی قوم کی عظمت وقار میں اضافہ کریں۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز) سینئرسیاستدان وسابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں آئندہ نسلوں کیلئے خوشحالی، […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.