MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پی آئی اے کے فضائی میزبانوں پر بڑی پابندی عائد

1 263

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز) پی آئی اے نے تمام فضائی میزبانوں کو ترکیہ جانیوالی پروازوں پر چھالیہ اور سونف سپاری کے استعمال اور لے جانے پر پابندی عائد کردی۔تفصیلات کے مطابق ترکیہ میں ہر قسم کی چھالیہ اور سونف سپاری پر پابندی کے معاملے پر پی آئی اے نے اپنے تمام فضائی میزبانوں کو ترکیہ جانیوالی پروازوں پر چھالیہ اور سونف سپاری کے استعمال اور لے جانے پر پابندی عائد کردی۔اس حوالے سے پی آئی اے کے جنرل منیجرفلائٹ سروسزعامر بشیر کے زیر دستخط نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔جس میں کہا کہ ترکیہ میں سونف سپاری اور چھالیہ کا استعمال منشیات کے زمرے میں آتا ہے۔پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے تمام فضائی میزبان چھالیہ اور سونف سپاری کے استعمال اور لے جانے پر پابندی کی وجہ سے سختی پر عمل درآمد کریں۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ہدایت پر ترکیہ میں چھالیہ پر پابندی کی وجہ سے تمام فضائی میزبانوں پر بھی پابندی کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز) باکمال لوگوں کی لاجواب قومی ائر لائن پی آئی اے کے طیاروں میں صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات کے باعث […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.