MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

دودھ کی قیمت بڑھا کر 180 روپے فی لیٹر اور دہی 200 روپے فی کلو کر دیا گیا

1 196

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

راولپنڈی (مسائل نیوز)راولپنڈی میں دودھ کی قیمت بڑھا کر 180 روپے فی لیٹر جبکہ دہی 200 روپے فی کلو کر دیا گیا۔گوالہ یونین کے سیکریٹری چوہدری خرم کا کہنا ہے کہ بھینس 6 لاکھ روپے جبکہ بھوسہ، کھل اور چارہ کی قیمت میں 1 ہزار فیصد اضافہ ہوگیا۔ دودھ دہی قیمت میں آج 6 دسمبر سے اضافہ لاگو کر دیا گیا۔دوسری جانب، ڈپٹی کمشنر کی ریٹ لسٹ میں دودھ 140 روپے اور دہی 150 روپے کلو مقرر ہے۔واضح رہے کہ راولپنڈی میں اپریل سے اب تک دودھ کی قیمت میں 30 روپے اور دہی کی قیمت میں 40 روپے کلو اضافہ ہوا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] حیرت انگیز انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو بچے گائے اور بھینس کے دودھ کا متبادل دودھ پیتے ہیں ان کا قد چھوٹا رہ جاتا ہے۔اس […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.