نفرت انگیز تقریر ،پی ٹی آئی رہنما سلمان احمد کے خلاف بھی مقدمہ درج
تربت(مسائل نیوز)پی ٹی آئی کے رہنما سلمان احمد کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمہ ملکی ادارے کے خلاف نفرت اور اشتعال پھیلانے کی دفعات کے تحت درج کیا،تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنمائوں کیخلاف مقدمات درج کرانے کا سلسلہ جاری ہے، پی ٹی آئی کے رہنما سلمان احمد کے خلاف بھی تربت میں مقدمہ درج کرلیا گیا،مقدمہ ملکی ادارے کے خلاف نفرت اور اشتعال پھیلانے کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ، مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ سلمان احمد نے ادارے کے سابق سربراہ کیخلاف نفرت انگیز تقریر کی۔