امپورٹڈ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیںامپورٹڈ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اترآئی ہے ،اسرار خان کاکڑ
کوئٹہ(مسائل نیوز)پاکستان تحریک انصاف ضلع کوئٹہ کے سیکرٹری اطلاعات اسرار خان کاکڑ نے پارٹی چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کے خلاف کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر اور ہائی کورٹ وماتحت عدالتوں میں کامیاب ہڑتال پر عوام ،تاجر برادری ،وکلاء ودیگر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاہے کہ پی ٹی آئی کے حقیقی پرامن مارچ میں ایک سازش کے تحت شر پھیلانے کی کوشش کی گئی لیکن پاکستان تحریک انصاف اور عوام نے اس سازش کو ناکام بنادیا، امپورٹڈ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیںامپورٹڈ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اترآئی ہے پاکستان کی بقاء کی جنگ لڑررہے ہیں اور کرپٹ ٹولے کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ انہوں نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی قیادت میں وزیرآباد میں دھرنے کے دوران پارٹی قائدین پر قاتلانہ حملے کے خلاف کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں ہڑتال پر تمام عوام ،تاجر برادری وکلاء دکانداروں ودیگر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ کامیاب شٹرڈائون ہڑتال نے ثابت کردیاکہ عوام آج بھی عمران خان کے ساتھ ہے ،پاکستان تحریک انصاف کے قائدین پر سازش کے تحت حملہ کرکے دھرنے میں انارکی اور شر پھیلانے کی کوشش کی گئی لیکن قائدین نے اس سازش کوناکام بنادیا ، امپورٹڈ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں عمران خان نے پوری دنیا کے سامنے اسلام کا بول بالا کیا ہے اور آزاد خارجہ پالیسی کی بات کی ہے پاکستان کی تاریخ میں اتنے لوگ کوئی لیڈر اکٹھے نہیں کر سکا،انہوں نے کہاکہ یہ قوم اب جاگ چکی ہے عمران خان نے خوف کے بت توڑ دئیے ہیں، موت کے ڈر سے اب کوئی نہیں سر کر بیٹھے گا،عمران خان پر قاتلانہ حملے کے خلاف وکلاء تاجر چیمبر آف کامرس سمیت تمام تنظیموں اور دیگر سیاسی جماعتوں کے شکر گزار ہیں آج بلوچستان کے تمام اضلاع میں شٹرڈائون ہڑتال کی گئی جس پر پاکستان تحریک انصاف تعاون کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔