MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بلوچستان کبھی بھارت کا حصہ نہیں رہا ہمیشہ آزاد ریاست قلات کے طور پر موجود رہے، نواب محمد اسلم خان رئیسانی

0 139

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز )چیف آف ساراوان اور سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے کہا ہے کہ بلوچستان کبھی بھارت کا حصہ نہیں رہا اور ہمیشہ آزاد ریاست قلات کے طور پر موجود رہے میاں محمد نواز شریف ووٹ کو عزت دو کہتے ہیں اسی طرح محمد علی جناح کو بھی عزت دینی چاہیے پشتون عوام کو اپنے مستقبل کا انتخاب دینے کا حق حاصل تھا، مگر اس پر عمل نہیں ہوا ان خیالات کا اظہار انہو ں نے ایک غیر ملکی ٹی وی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے محمد اسلم خان رئیسانی نے کہا ہے کہ بلوچستان کبھی ہندوستان کا حصہ نہیں رہا، بلکہ ہمیشہ آزاد ریاست قلات کے طور پر موجود رہا خان میر احمد یار خان کے دور میں ریاست قلات نے 1947 میں پاکستان کے ساتھ معاہدہ کیا، جس کے تحت کرنسی اور خارجہ پالیسی کے امور وفاقی حکومت کے پاس منتقل ہوئے، لیکن ریاست کے نمائندوں کا اس میں لازمی حصہ شامل تھامیاں محمد نواز شریف ووٹ کو عزت دو کہتے ہیں اسی طرح محمد علی جناح کے دستخط اور تاریخی معاہدوں کا احترام ضروری ہے، تاہم آج تک ان پر عمل درآمد نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا،اگر عوام ووٹ کو عزت دو کے مطالبے میں ہیں تو ہمیں محمد علی جناح کو بھی ان کے مقام اور دستخطوں کے مطابق عزت دینی چاہیے۔ آپ لوگ انہیں بابائے قوم کہتے ہیں، تو ان کے تاریخی کردار اور معاہدوں کا احترام بھی لازمی ہے۔انہوں نے 1892 میں امیر امان اللہ خان کے دور میں پشتون علاقوں کے لیے طے شدہ ڈیورنڈ لائن معاہدے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ 100 سال کے بعد 1992 میں ختم ہوا۔ اس معاہدے کے مطابق پشتون عوام کو اپنے مستقبل کا انتخاب دینے کا حق حاصل تھا، مگر اس پر عمل نہیں ہوا۔ انہوں نے بہاولپور، خیرپور اور گلگت بلتستان کی مثالیں دی اور کہا کہ عالمی کمیونٹی کو بھی یہ حقیقت سمجھنی چاہیے تاکہ مقامی عوام کے حقوق کا تحفظ ہو۔نواب رئیسانی نے مزید کہا کہ ریاست قلات نے ہمیشہ عالمی سیاست میں خودمختاری اور خود ارادیت کے اصولوں کو برقرار رکھا اور آج بھی یہ اصول بلوچستان کی شناخت کا حصہ ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ بلوچستان کے عوام کو تاریخی اور بین الاقوامی معاہدوں کے مطابق اپنے حقوق دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے عالمی سیاست کے حوالے سے بھی کہا کہ مشرقی اور عربی علاقوں تک رسائی کی تاریخی جدوجہد میں ریاست قلات نے ہمیشہ اپنی خودمختاری کا تحفظ کیا اور پاکستان میں شمولیت کے باوجود ریاست کی اہم شناخت کو برقرار رکھا گیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.