MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وہی ہوا جس کا ڈر تھا! سونے کی قیمتوں نے تاریخی ریکارڈ بنا ڈالا، جانیں آج کے تازہ ترین نرخ

0 150

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (مسائل نیوز)پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد سونا ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ پیر 6 اکتوبر 2025 کو فی تولہ 24 قیراط سونے کی قیمت میں 5400 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت4 لاکھ 15 ہزار 278 روپے ہو گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نرخ کے مطابق 10 گرام 24 قیراط سونا 4629 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 56 ہزار 33 روپے میں فروخت ہورہا ہے جبکہ 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 4243 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 26 ہزار 375 روپے تک جا پہنچی ہے۔

- Advertisement -

کاروباری ہفتے کے پہلے روز چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ پاکستان میں فی تولہ چاندی کی قیمت 53 روپے بڑھ کر 4949 روپے ہو گئی ہے جبکہ 10 گرام چاندی 45 روپے اضافے کے بعد 4242 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ عالمی سطح پر فی اونس سونا 54 ڈالر مہنگا ہو کر 3940 ڈالر پر پہنچ گیا ہے جبکہ چاندی کی فی اونس قیمت 0.53 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 48.50 ڈالر ہو گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی اقتصادی بے یقینی اور مقامی سطح پر مہنگائی کے دباؤ کے باعث سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ کا امکان ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.