MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی اسرائیلی قید سے رہائی کے متعلق بڑی خبر آگئی

0 133

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)گلوبل صمود فلوٹیلا کے قیدیوں میں شامل پاکستان کے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی اسرائیلی قید سے رہائی کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

گلوبل صمود فلوٹیلا کی قانونی ٹیم نے اس حوالے سے ایک آفیشل بیان جاری کیا ہے، جس کے مطابق آج پیر 6 اکتوبر کو یورپی ممالک سے تعلق رکھنے والے 170 فلوٹیلا قیدیوں کو یونان واپس بھیجا جا رہا ہے، جس کے بعد اسرائیلی حراست میں فلوٹیلا کے 167 شرکاء رہ جائیں گے۔

- Advertisement -

فلوٹیلا کی قانونی ٹیم کے مطابق امکان ہے کہ منگل 7 اکتوبر 2025 کو تیونس کے 15 شرکاء سمیت الجزائر، مراکش، کویت، لیبیا، اردن، پاکستان، بحرین، ترکیہ اور سلطنتِ عمان سے تعلق رکھنے والے اسیروں کو اردن منتقل کیا جائے گا۔ یہ ترسیل شاہ حسین پل کے زمینی راستے سے متوقع ہے۔

باقی شرکاء کی منگل کو متوقع رہائی کے اس اعلان کے بعد امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ کوئی بڑی رکاوٹ پیدا نہ ہوئی تو پاکستان سے تعلق رکھنے والے جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی رہائی بھی منگل کو ممکن ہے۔

گلوبل صمود فلوٹیلا کی قانونی ٹیم کی سربراہ وکیل نجاة ہدریش نے کہا ہے کہ حراست میں موجود تمام شرکاء کے قانونی اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے کوششیں جاری ہیں اور جیسے ہی مزید معلومات موصول ہوں گی، تفصیلات میڈیا کو فراہم کی جائیں گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.