کیچ بار ایسوسی ایشن کا خاران جوڈیشل کمپلیکس سے اغوا ہونیوالے قاضی محمد جان کی فوری بازیابی کا مطالبہ
تربت (مسائل نیوز)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کیچ کی خاران واقعہ کی مذمت،قاضی محمد جان کی فوری طور پر بحفاظت بازیابی کا مطالبہ،ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کیچ تربت نے خاران کے علاقے مسکان قلات میں قائم مقامی عدالت پر مسلح افراد کے حملے عدالتی ریکارڈ کو نذر آتش کرنے قاضی محمد جان کے اغواء اور سینئر ایڈووکیٹ سلام شاہ کی گاڑی لے جانے کے واقعے کی سخت مذمت کی ہے ترجمان بار ایسوسی ایشن کے مطابق قاضی محمد جان ایک فرض شناس اور ایماندار جوڈیشل آفیسر ہیں جن کے اغواء پر وکلاء برادری میں گہری تشویش پائی جاتی ہے