اینٹی کرپشن پنجاب نے آئی جی اسلام آباد کو طلب کر لیا
اسلام آباد(مسائل نیوز) مالی بے ضابطگیوں کے الزام پر اینٹی کرپشن پنجاب نے آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان کو طلب کر لیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی جی اسلام آباد کو اینٹی کرپشن پنجاب نے لاہور سیف سٹی اتھارٹی میں کرپشن کے الزام میں طلب کیا ہے۔حکام کے مطابق اکبر ناصر خان بطور چیف آپریٹر آفیسر پنجاب سیف سٹی میں کام کر چکے،آئی جی اسلام آباد کی 11 اکتوبر کو ڈائریکٹر ویجیلینس ہیڈ کوارٹرز کے آفس میں طلبی ہے،آئی جی اسلام آباد پر مختلف منصوبوں میں کرپشن کے الزام میں اینٹی کرپشن پنجاب تحقیقات کر رہا ہے۔
[…] آباد(مسائل نیوز) اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کی وارنٹ گرفتاری لے کر […]
[…] آباد(مسائل نیوز) آئی جی اسلام آباد نے پی ٹی آئی کے احتجاج پر آپریشنل شعبے کی تمام نفری کو […]