MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

امریکی کرنسی میں بڑی کمی ، انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا ہو گیا

0 925

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)آخری کاروباری روز کے آغاز میں امریکی کرنسی کی قیمت میں حیران کن کمی دیکھنے آرہی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں جمعہ کے روز بھی کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں پہلے ایک روپے 44 پیسے کمی ہوئی جس سے ڈالر 220.50 روپے کا ہوگیا۔کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مزید کمی ہوئی

اور ڈالر اب تک ایک روپے 94 پیسے سستا ہوکر 220 روپے کا ہوگیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ جمعرات کے روز بھی کاروباری دورانیے میں انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت مزید کم ہوگئی۔ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو 2.5ارب ڈالر کے فنڈ کی منظوری اور آنے والے دنوں میں وزیرخزانہ کے دورہ امریکا میں آئی ایم ایف و عالمی بینک حکام سے ریلیف سے متعلق مذاکرات کی خبروں کے باعث آج بھی ڈالر کی نسبت روپیہ مزید تگڑا رہا۔مسلسل تنزلی کے سبب ڈالر کے انٹر بینک ریٹ 223 اور 222روپے سے بھی نیچے آگئے جبکہ اوپن ریٹ 227، 226، 225 اور 224روپے سے بھی نیچے آگئے۔انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے آغاز سے ہی ڈالر تنزلی سے دوچار رہا جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر گھٹ کر 221.40 روپے کی سطح پر بھی آگئی تھی تاہم بعد دوپہر طلب قدرے بڑھتے ہی ڈالر کی قدر 2.01روپے کی مزید کمی سے 221.93 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر مزید 3.50روپے کی کمی سے 223.50روپے کی سطح پر بند ہوئی۔ماہرین نے کہا کہ ملکی ذرمبادلہ کے ذخائر پر دبا، برآمدات میں کمی اور اوپیک کی یومیہ 20لاکھ بیرل پیداوار میں کمی کے

- Advertisement -

فیصلے سے خام تیل کی عالمی قیمتوں میں دوبارہ اضافے کے رحجان کے باوجود پاکستان میں خلاف توقع ڈالر کی تنزلی ہو رہی اور یہ تنزلی وزیر خزانہ کی روپے کو مستحکم رکھنے میں مہارت کی بنیاد پر ہو رہی ہے۔

وزرات خزانہ کی جانب سے ڈالر کی سٹے بازی پر سخت نگاہ رکھے جانے اور ہر قسم کے فارن کرنسی ایکس چینج کو مانیٹر کرنے کی حکمت عملی سے سٹے باز محتاط ہوگئے ہیں۔

وزیر خزانہ سے وابستہ مثبت توقعات اور بیرونی دنیا سے سیلاب ریلیف کی مد میں فارن کرنسی فنڈز کی آمد سے فی الوقت ڈالر تسلسل سے ریورس گیئر میں ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.