برطانیہ سے 190ملین پانڈ منتقلی، شیخ رشید نیب میں بطور گواہ طلب
راولپنڈی (مسائل نیوز) برطانیہ سے 190 ملین پاونڈ کی پاکستان منتقلی کے معاملے پر نیب نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو بطور گواہ طلب کرلیا ہے۔قومی احتساب بیورو (نیب)راولپنڈی نے سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کو 24 اکتوبر کو طلب کر لیا ہے، انہیں کابینہ میٹنگ میں شرکت پر بطور گواہ طلب کیا گیا ہے، اس سلسلے میں انہیں نوٹس بھی جاری کردیا گیا ہے۔
شیخ رشید کو بھیجے گئے نیب نوٹس میں کہا گیا کہ تین دسمبر 2019 کو آپ نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شرکت کی تھی، آپ کو اس اجلاس کی کارروائی کی تفصیلات معلوم کرنے کیلئے بلایا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق نوٹس میں کہا گیا کہ اس میٹنگ میں بعض افسران اور ممبران کی جانب سے اختیارات کے ناجائز استعمال، مالی فوائد اور برطانیہ سے رقوم کی واپسی پر بھی گفتگو ہوئی تھی۔اجلاس میں ایک خاندان کی جانب سے بھاری رقوم پاکستان بھجوانے اور اکانٹس فریز کرنے کے معاملے پر بھی بریفنگ دی گئی۔نوٹس میں کہا گیا کہ 24 اکتوبر دن 11 بجے نیب راولپنڈی میں حاضری یقینی نہ بنائی تو نیب آرڈیننس کے تحت کارروائی کی جائے گی، آپ میٹنگ کی تفصیلات اور دستاویزی شواہد کے ساتھ نیب کے روبرو پیش ہوں۔
[…] آباد (مسائل نیوز)سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ڈیل مکمل ہوگئی اور کیس ختم ہوگئے،صرف […]