MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

خاتون جج کو دھمکی دینے پر عمران خان کا اظہار افسوس، نیا جواب جمع کرادیا

3 337

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے خاتون جج زیبا چوہدری کو دھمکی دینے سے متعلق کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں تحریری جواب جمع کرا دیا۔عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر نیا تحریری جواب جمع کرایا جو 19 صفحات

- Advertisement -

پر مشتمل ہے۔ عمران خان نے شوکاز نوٹس کے جواب میں ضمنی جواب عدالت میں جمع کرایا ہے۔چیئرمین تحریک انصاف نے عدالت میں جمع کرائے گئے جواب میں جج زیبا چوہدری سے متعلق کہے گئے الفاظ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غیر ارادی طور پر منہ سے نکلے الفاظ پر گہرا افسوس ہے۔عمران خان کا اپنے جواب میں کہنا تھا یہ حوصلہ افزا بات ہے کہ مجھے اپنا مؤقف پیش کرنے کا موقع دیا گیا، میں نے ہمیشہ اداروں کی عزت پر مبنی رائےکا اظہار کیا ہے، یقین دہانی کراتا ہوں کہ عدالت اور ججز کی عزت کرتا ہوں۔ان کا کہنا تھا ججز عام آدمی کو انصاف فراہم کرنے میں ہمہ وقت مصروف رہتے ہیں، میرا مقصد خاتون مجسٹریٹ کی دل آزادی نہیں تھا، ہائیکورٹ اور اس کی ماتحت عدالتوں کے لیے بہت احترام ہے، خاتون جج کے احساسات کو ٹھیس پہنچانا مقصد نہیں تھا، پبلک ریلی میں نادانستگی میں ادا کیے گئے الفاظ پر افسوس ہے، خاتون جج کو دھمکانے کا ارادہ نہیں تھا بلکہ ایسا کرنے کا تو سوچ بھی نہیں سکتا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

3 Comments
  1. […] نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے جیل میں ڈالنے کی کوشش کررہے،جیل […]

  2. […] آبا د(مسائل نیوز) خاتون جج زیبا چوہدری کو دھمکیاں دینے پر توہین عدالت کیس میں عمران خان نے نئی […]

  3. […] آباد (مسائل نیوز) عمران خان کی جانب سے خاتون جج کو دھمکانے کا کیس،سیشن عدالت نے عمران خان کو آئندہ سماعت پر پیش […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.